0
Tuesday 27 Aug 2013 15:57

سابقہ حکمرانو ں نے ملک کو غربت اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، پرویز خٹک

سابقہ حکمرانو ں نے ملک کو غربت اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، پرویز خٹک

اسلام ٹائمز۔ خیبرپختوںخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ 66 سالوں میں عوام کیلئے کچھ نہ کرسکنے والے موجودہ صوبائی حکومت سے 60 دنوں میں بہتری کا تقاضا کررہے ہیں جو ناقابل فہم ہے کیونکہ 66 سال کا گند 60 دنوں میں صاف نہیں ہوسکتا ۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک اور صوبے کو غربت بدامنی، ظلم، استحصال، ناخواندگی، جہالت اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہم اپنے انتخابی منشور پر ہر قیمت پر عملدرآمد کریں گے اور لوگوں سے کیے ہوئے تمام وعدوں کو پورا کرنے میں کسی مصلحت سے کام نہیں لیں گے۔ اس مقصد کیلئے تبدیلی کا ایجنڈا اور پالیسی کائیڈ لائین تمام محکموں کو دے دی گئی ہے اور 31 اگست تک ہر شعبے اور ہر میدان میں تبدیلی کے آثار عوام خود دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومتی ہدایات اور احکامات پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں گے۔ کسی بھی کمی، غفلت اور خامی پر جواب طلبی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت خور، کمیشن خور اور عوام کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سوات کے علاقے کالام میں 2 چھوٹے پن بجلی گھروں اور ایک واٹر سپلائی سکیم کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ اشوران اور کس کالام ہائیڈل پاورسٹیشن کو سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے مکمل کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان، پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیرترین، صوبائی اسمبلی کے سپیکر مراد سعید، صوبائی وزیرمحمود خان اور اراکین صوبائی اسمبلی خلیق الرحمان موجود تھے۔

خبر کا کوڈ : 296039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش