0
Friday 30 Aug 2013 11:45

پارلیمنٹ شام کیخلاف فوجی کارروائی نہیں چاہتی، ہم اسکے فیصلے کیخلاف نہیں جائینگے، ڈیوڈ کیمرون

پارلیمنٹ شام کیخلاف فوجی کارروائی نہیں چاہتی، ہم اسکے فیصلے کیخلاف نہیں جائینگے، ڈیوڈ کیمرون
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی پارلیمنٹ میں شام کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی میں برطانیہ کی شمولیت کے لئے قرار داد پیش کی۔ لیبر پارٹی کے ارکان نے قرارداد کی سخت مخالفت کی اور زبردست بحث کے بعد 285 کے مقابلے میں 272 ووٹوں سے قرارداد مسترد کر دی گئی۔ وزیراعظم کیمرون نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ پارلیمنٹ شام کے خلاف فوجی کارروائی نہیں چاہتی اور وہ اسکے فیصلے کے خلاف نہیں جائیں گے۔ 
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قرارداد مسترد ہونے کے باوجود برطانیہ سے مشاورت جاری رکھیں گے۔ جو ممالک کیمیائی ہتھیاروں پر بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کریں انکا احتساب ہونا چاہئے۔ صدر براک اوباما امریکہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ ادھر شام کے خلاف کارروائی کے لئے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی برطانوی قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا۔ روس کا کہنا تھا اقوام متحدہ کی رپورٹ سامنے آنے تک قرار داد پر بحث نہ کی جائے۔ شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے مغربی جارحیت کے خلاف اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام پر حملہ امریکہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 296936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش