0
Thursday 5 Sep 2013 22:23

شام پر امریکی فوجی کارروائی کے خلاف نئی دہلی میں پنتھرس پارٹی کا احتجاج

شام پر امریکی فوجی کارروائی کے خلاف نئی دہلی میں پنتھرس پارٹی کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پنتھرس پارٹی آف انڈیا نے شام پر امریکی فوجی کارروائی کے خلاف نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے دھرنا دیا، مظاہرین نے شام پر حملے کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کو ایک یادداشت بھی پیش کی، اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے نئی دہلی کے اقوام متحدہ انفارمیشن سینٹر کے سامنے مظاہرہ کرکے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرکے اوباما انتظامیہ کو شام کو تباہ اور حملہ کرنے سے روکیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام پروفیسر بھیم سنگھ کے دستخط والا ایک میمورنڈم انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر کو دیا گیا جس میں صدر اوباما کو خبردار کیا گیا کہ اگر وہ شامی قیادت کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو پنتھرس پارٹی کی جانب سے سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہیں۔

پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ باراک اوباما 21ویں صدی کے ہٹلر کی طرح کام کرکے اقوام متحدہ کو ختم کردیں گے جیسا ہٹلر نے لیگ آف نیشنس کا حشر کیا تھا، مظاہرین نے نعرے لگائے کہ اوباما کو شام، گولان پہاڑیوں اور فلسطین سے فوراََ ہٹ جانا چاہئے، مظاہرین یہ بھی نعرے لگائے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 242 اور 338 پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسرائیل کو تمام عرب علاقوں سے ہٹ جانا چاہئے جس پر اس نے1967ء سے قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں یہودی بستیاں آباد کرنا بھی بند کردینا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 299005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش