0
Monday 9 Sep 2013 17:12
صدر اوباما دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں، ولید المعلم

شام کی حکومت امن مذاکرات کیلئے تیار، مسئلہ کا سیاسی حل اب بھی ممکن ہے، سرگئی لاروف

شام کی حکومت امن مذاکرات کیلئے تیار، مسئلہ کا سیاسی حل اب بھی ممکن ہے، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ شام نے کہا ہے کہ صدر اوباما دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ شام کے مسئلہ کا سیاسی حل اب بھی ممکن ہے۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں شامی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت امن مذاکرات کیلئے تیار ہے، شام کے سیاسی حل کا امکان اب بھی باقی ہے، شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکہ پر زور دیا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرے۔ شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر اوباما دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ روس اور شام کے وزرائے خارجہ نے امریکہ کے شام پر ممکنہ فوجی حملے سے خطے میں دہشتگردی پھیلنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے۔ اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے امریکہ کو خبر دار کیا کہ شام کیخلاف فوجی حملے میں احتیاط سے کام لے اور واپس اقوام متحدہ سے رجوع کرے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک شام پر کسی بھی کارروائی سے قبل تین بار سوچیں اور احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 300163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش