0
Wednesday 11 Sep 2013 00:25

تحریک انصاف غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کیخلاف عدلیہ سے رجوع کریگی، جاوید ہاشمی

تحریک انصاف غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کیخلاف عدلیہ سے رجوع کریگی، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا بلدیاتی نظام آئین کے آرٹیکل 140 اے کی صریحا خلاف ورزی غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کا آمرانہ اقدام ہے تحریک انصاف نے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ عدلیہ پنجاب حکومت کے اس غیر آئینی فیصلہ کے خلاف ازخود نوٹس بھی لے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریگی اور ہر یونین کونسل میں اچھی شہرت اور شہریوں کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار امیدواروں کو سامنے لائے گی۔ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ملتان کو ن لیگ کا قلعہ کہنے والوں کو بلدیاتی الیکشن میں شکست سے دوچار کر کے ثابت کریں گے کہ تحریک انصاف کی تبدیلی نظام کے لئے آنیوالی سونامی کا سفر جاری ہے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین خان علیزئی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 300616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش