0
Wednesday 11 Sep 2013 12:41

کراچی، ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی سمیت متعدد اہم افراد گرفتار

کراچی، ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی سمیت متعدد اہم افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مقامی عہدیدار و سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہدایت ہاشمی اور ایم کیو ایم کے دیگر کارکنان کو گذشتہ روز پولیس موبائل پر فائرنگ اور اور 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے خلاف قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی پر تین دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں، جن میں 302 کے تحت اقدام قتل کا کیس، 397 کے تحت سرکاری اسلحہ چھیننے کا کیس اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ندیم ہاشمی کو گزشتہ شب ناظم آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے متعدد دیگر اہم افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ ندیم ہاشمی پر کل رات حیدری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا الزام ہے جس میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 300699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش