0
Wednesday 11 Sep 2013 02:48

کراچی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامع مسجد نور ایمان کے چیئرمین محمد رضا شہید

کراچی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامع مسجد نور ایمان کے چیئرمین محمد رضا شہید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں ناظم آباد کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامع مسجد نورایمان کی ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رضا ولد نور محمد شہید ہوگئے۔ ہمارے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے جامع مسجد نور ایمان کے چیئرمین محمد رضا کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ ناظم آباد گول مارکیٹ کے علاقے میں موجود چائے کے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ان کے سر پر ایک ہی گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید محمد رضا کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو امام شاہ نجف رضویہ سوسائٹی فیز 1 منتقل کردیا گیا۔ شہید محمد رضا جامع مسجد نور ایمان کی ٹرسٹ کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ علامہ مرزا یوسف حسین کے ساتھ تنظیمی فعالیت میں بھی پیش پیش تھے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تکفیری دہشت گردوں نے جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام مولانا غلام محمد امینی کو شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 300644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش