0
Monday 16 Sep 2013 14:09

بلوچستان بدامنی کیس میں آئی جی ایف سی کی رپورٹ مسترد

بلوچستان بدامنی کیس میں آئی جی ایف سی کی رپورٹ مسترد

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کوئٹہ میں کی۔ بلوچستان بدامنی کیس میں چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے لاپتہ افراد کے بارے میں استفسار کیا کہ جہاں سے ہو بندے لائیں، فورسز کو شرمندہ نہ کریں ہمیں رزلٹ چاہئیں۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آئی جی ایف سی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں کسی کی شکل نہیں دیکھنی۔ ہمیں صرف لاپتہ افراد چاہیئں۔ یہاں پر ہرشخص آئی جی ایف سی پر الزام لگا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ آئی جی ایف سی کو بتائیں کہ لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ بلوچستان کا سب سے اہم اور بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے، کسی بھی کیس میں پیش رفت نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی کے جن افسران کے خلاف کیس ہیں ان کو بلائیں۔ ایف سی افسران کو بلائیں گے تو پھر یہ خود بندوں کو لے کر آئیں گے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ انہیں شاید اس کا اندازہ نہیں کہ انہیں اس غیرسنجیدگی کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

خبر کا کوڈ : 302250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش