0
Tuesday 17 Sep 2013 17:06

طالبان کا ہینڈلر نہیں چاہتا کہ مذاکرات کا عمل شروع ہو، شیخ وقاص اکرم

طالبان کا ہینڈلر نہیں چاہتا کہ مذاکرات کا عمل شروع ہو، شیخ وقاص اکرم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم اپر دیر واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ طالبان کا ہینڈلر نہیں چاہتا کہ مذاکرات کا عمل شروع ہو، ان کا ہینڈلر امریکہ، بھارت یا جو بھی ہو، اپردیر کے واقعے کے ذمہ دار طالبان ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام " ٹو دی پوائنٹ " میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ ریاست کو بلیک میل کرکے اپنی شرائط منوالے گا تو یہ دیوانے کا خواب ہوگا، ہم نے مذاکرات کا فیصلہ کیا لیکن طالبان نے حملہ کرکے کیا پیغام دیا، حکومت انہیں ایک موقع دینا چاہتی ہے تاکہ عوام دیکھ لیں کہ مذاکرات کی پیشکش کا یہ کیا جواب دیتے ہیں، اس کے بعد ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم ان لوگوں میں شامل ہیں جو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کو اہم سمجھتے ہیں لیکن اگر اپر دیر جیسے واقعات رونما ہوتے رہے تو مذاکرات نہیں ہوں گے، اگر سیز فائر ہوگا تو دونوں طرف سے ہوگا، اپردیر کا واقعہ مذاکرات کا عمل روکنے کی سازش ہوسکتی ہے، اگر فوج کے افراد کو مارا گیا تو سرجیکل آپریشن ضروری ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پورے ملک کے عوام سانحہ اپردیر پر غم و غصے اور افسوس میں ڈوبی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 302647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش