0
Wednesday 18 Sep 2013 18:29

ن لیگ سے نالاں غوث علی شاہ کی پیر پگارا سے ملاقات، فنکشنل لیگ میں شمولیت پر بات چیت

ن لیگ سے نالاں غوث علی شاہ کی پیر پگارا سے ملاقات، فنکشنل لیگ میں شمولیت پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن سندھ کے مستعفی صدر سید غوث علی شاہ نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا سے کنگری ہائوس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی باالخصوص سندھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ غوث علی شاہ کی فنکشنل لیگ میں شمولیت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پیر پگارا نے غوث علی شاہ کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی جبکہ غوث علی شاہ نے پیر پگارا کو عمرے سے واپسی پر خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کے تبرکات بھی پیش کیے۔
خبر کا کوڈ : 303030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش