0
Thursday 19 Sep 2013 17:56

عوام 1 کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو جائیں، تبدیلی آ کر رہے گی، طاہرالقادری

عوام 1 کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو جائیں، تبدیلی آ کر رہے گی، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نام نہاد جمہوریت سے پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدیں خطرات سے دوچار ہیں، استحصالی اور کرپٹ سیاسی نظام نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، نظریہ پاکستان کی روح کو کمزور تر کر دیا گیا ہے، موجودہ نظام بوسیدہ ہو چکا، اس میں کسی بھی طبقہ کے حقوق کا تحفظ نہیں، پاکستان عوامی تحریک پر اعتماد کرتے ہوئے عوام ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو جائیں انشاء اللہ تبدیلی آ کر رہے گی، حکمران عوامی نہیں بلکہ اپنے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، پاکستان عوامی تحریک اس ظالمانہ سیاسی نظام کے خاتمہ کیلئے پر امن جدوجہد کا آغاز کر چکی ہے جسے ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور، بشارت عزیز جسپال، سردار منصور، جی ایم نورانی اور عمر ریاض عباسی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 18 کروڑ عوام مہنگائی، دہشت گردی، ناانصافی اور لاقانونیت کے عذاب کا شکار ہیں، عوام کو حقوق کی بحالی کیلئے پاکستانی عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا، اب گھروں میں بیٹھے رہنے کا وقت نہیں، کرپٹ نظام اور مقتدر طبقے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کرنے کا وقت آ چکا ہے ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں، ہاریوں، غریبوں اور پسے ہوئے 18 کروڑ عوام کو انکے حقوق ضرور دلائیں گے، عوام تبدیلی کیلئے انکا ساتھ دیں تو ملک کا مقدر بدل جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 303371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش