0
Saturday 21 Sep 2013 05:21

مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، حافظ سعید

مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتہ الدعوہ پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل عام اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھارت ملوث ہے۔ مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں جامع مسجد قادسیہ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ سعید کا کہناتھا کہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ بھارت کی پشت پناہی کے قابل نہیں رہا۔ اب انشااللہ ان کی سازشیں زیادہ دیر تک کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کا جو کھیل مشرق وسطی میں کھیل رہا ہے انہی گھنائونے منصوبوں پر بھارت پاکستان میں عمل پیرا ہے تاکہ وہ مسلمانوں کو کمزور کر کے اپنے مذموم ایجنڈوں کر پروان چڑھا سکیں۔ 

انہوں نے کہاکہ جب تک مسلمان اپنی آزادیوں کی بھیک مانگنے کیلئے امریکہ و یورپ کے دروازے کھٹکھٹاتے رہے وہ خوش رہے مگر جب مسلمانوں نے روس کی شکست سے حوصلہ پاکر اپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے قربانیوں کے راستے اختیار کئے تو دشمنان اسلام نے متحد ہو کر خوفناک فیصلے کئے اور دہشت گردی کا جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے دنیا بھر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتوں کی کوشش ہے کہ مسلمان نکاح اور شادیاں اسلامی طریقوں پر کرتے رہیں۔ مسجد میں جاکر نمازیں پڑھ لیں لیکن ایوانوں، عدالتوں، منڈیوں اور سیاسی و معاشی ڈھانچوں میں اسلام نظر نہیں آنا چاہیے بلکہ صلیبی و دیہودیوں کے بنائے ہوئے نظاموں کے مطابق ہی مسلمان ملکوں و معاشروں کو چلاتے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 303778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش