0
Saturday 28 Sep 2013 22:45

آئی ایس او کے کنونشن میں شب شہدا کی نشت کا اہتمام

آئی ایس او کے کنونشن میں شب  شہدا کی نشت کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے دوسرے روز کی آخری نشست شب شہدا میں شہدا کے خانوادگان کی شرکت سے نشست کا ماحول سوگوار، شہدا کے تذکرے سے شرکا کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ آئی ایس او کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے رفیق اور آئی ایس او کے سینئر رہنما امجد کاظمی ایڈووکیٹ نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کا تذکرہ کیا  تو محفل میں ہر آنکھ میں آنسو آ گئے۔ شہدا کے تذکرے کی اس نشست میں کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور انہوں نے فرداً فرداً شہدا کا ذکر کیا۔ شہدا کے لواحقین نے بتایا کہ شہدا اللہ کے چنے ہوئے اور مثالی لوگ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید قوم کی حیات ہوتا ہے، شہیدوں نے اپنے لہو سے ملت کی آبیاری کی اور آج ملت جس مقام پر ہے وہ شہدا کے خون کی تاثیر ہے کہ ملت تشیع پاکستان کو ملک میں ایک مقام حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے تذکرے کی محافل جہاں ان کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ ہے وہاں نئی آنے والی نسل  کے لئے شہدا سے آگاہی ہوتی ہے۔ شہدا کے خانوادگان کا کہنا تھا کہ شہید کے باعث ہمیں ہمیں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے اور ہمارے لئے یہ بات باعث افتخار ہے کہ ہم شہید کے خانوادگان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 306352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش