0
Monday 30 Sep 2013 13:52

تنظیم مہاجرین 1971ء کا اجلاس، وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا

تنظیم مہاجرین 1971ء کا اجلاس، وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سرفہ رنگا کی آبادکاری کے لئے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی دلچسپی قابل تعریف ہے، سرفہ رنگا میں بجلی کی فراہمی کے لئے 65 لاکھ روپے مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم مہاجرین کے ایک اجلاس میں صدر محمد خان نے کیا۔ اجلاس میں سرکردگان چلونکھا، نیامتی، طورتک، دوئے تفنگ، کرکت، بروملوفرول، مذبہ، ہندورمو نے شرکت کی۔ محمد خان نے کہا کہ سرفہ رنگا میں پانی بجلی کی فراہمی کے بعد آبادکاری کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شگر، سرفہ رنگا اور اسکردو کو ملانے والی چھومک کے مقام پر تعمیر ہونے والا پل سالانہ اے ڈی پی میں شامل ہونے کے باوجود التواء کا شکار ہے جس کے تحت شگر کے عوام اور مہاجرین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ لہٰذا مذکورہ پل تعمیر کرنے کے لیے فوری طورپر اقدامات کئے جائیں تاکہ چھومک کے پار قراقرم یونیورسٹی کیمپس اور دیگر منصوبوں پر بھی عمل درآمد یقینی ہو سکے۔ انہوں نے ہمایوں پل کے مقام پر آر سی سی پل کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لینے پر ایگزیکیٹیو انجینئر گنگچھے ڈاکٹر نذیر کی جرات مندانہ اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ محمد خان نے کہا کہ پل کی تعمیر سے گنگچھے کے عوام کو سفری سہولیات میسر ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 306556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش