0
Monday 30 Sep 2013 18:05

بجلی کے نرخوں میں اضافہ حکومت کا عوام پر خودکش حملہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

بجلی کے نرخوں میں اضافہ حکومت کا عوام پر خودکش حملہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت دہشت گردی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام کو مہنگی بجلی کا تحفہ دے رہی ہے، موجودہ دور حکومت میں سوائے اضافے کے کچھ نہیں ہوا، دہشت گردی میں اضافہ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ، خودکش حملوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اگر حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتی تو کم از کم نمک بھی نہ چھڑکے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیدنگ نے پہلے کی پاکستانی معیشت کا جنازہ نکال رکھا ہے، اب رہی سہی کسر بجلی کے نرخوں میں اضافہ پوری کرے گا، فیکٹریوں میں تالے پڑ رہے ہیں، عوام بے روزگار ہو رہے ہیں، نئے سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کر رہے اور حکومت ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے اس میں اضافے پر اضافے کئے جا رہی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا اثر نہ صرف صنعتی صارفین پر پڑے گا بلکہ گھریلو صارفین بھی اس بوجھ تلے دبیں گے۔ انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول میں موجود دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے سے استفادہ نہ کرنا حکومتی خیانت کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کے پڑوسی ممالک تھرکول کے ذخائر سے بجلی پیدا کرنے میں ہماری معاونت پر آمادہ ہیں لیکن ہمارے حکمران امریکی ناراضگی کی خاطر قومی مفادات کو مسلسل پس پشت ڈال رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 306941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش