0
Wednesday 2 Oct 2013 15:55

پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا حکومت کے بس میں نہیں، تمام اداروں کو کردار ادا کرنے ہونگے، علامہ علی رضوی

پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا حکومت کے بس میں نہیں، تمام اداروں کو کردار ادا کرنے ہونگے، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ان دنوں جس تاریخی اور خطرناک بحرانوں سے گزر رہا ہے، موجودہ حکومت کے بس میں نہیں کہ اسے ان بحرانوں سے نکال سکیں، اس سلسلے میں تمام ریاستی اداروں، پارٹیوں اور شہریوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے دور حکومت کی ابتداء میں ہی ناکام حکومت بن چکی ہے اور حکومتی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی بھی نہیں دکھا رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کو دہشت گردی روکنے میں دلچسپی ہے اور نہ عوام کو سہولت دینے میں، ریاست کو استحکام کی راہ پہ گامزن کرنے میں دلچسپی ہے اور نہ غیر ملکی مداخلتوں کو روکنے میں، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں دلچسپی ہے اور نہ ہی قانون شکنوں اور قاتلوں کو سزا دینے میں، حکومت کو کسی چیز سے دلچسپی ہے تو اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے میں، عوام سے لوٹ کر خزانے بھرنے میں، عوام پر مہنگائی کی ڈرون کرنے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ابتدائی دنوں میں بدترین کارکردگی دکھا چکی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ رئیسانی حکومت سے عبرت حاصل کریں اور اپنا قبلہ درست کریں، دہشت گردی کو روکنے میں راست اقدام کریں، مہنگائی، بدامنی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، زر کی قدر میں کمی جسے اہم مسائل پر جامع اور دلیرانہ پالیسی مرتب کرکے وطن عزیز پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کریں، صرف بیانات دینے اور مہنگائی کی سومانی برپا کرنے سے ملک میں ترقی نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ : 307308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش