0
Wednesday 2 Oct 2013 23:33

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا ’’امید مستضعفین جہاں‘‘ کنونشن 25 تا 27 اکتوبر منعقد ہوگا

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا ’’امید مستضعفین جہاں‘‘ کنونشن 25 تا 27 اکتوبر منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا سالانہ کنونشن بعنوان ’’امید مستضعفین جہاں‘‘ 25 تا 27 اکتوبر 2013ء جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقد ہو گا۔ کنونشن میں ڈویژن بھر سے امامیہ طلباء شرکت کریں گے جبکہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی عہدیداران اور سینئر برادران کنونشن میں خصوصی شرکت کرینگے۔ ’’امید مستضعفین جہاں‘‘ کنونشن میں سال رواں کیلئے نئے ڈویژنل میر کارواں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائیگا جبکہ عالمی بیداری اسلامی کانفرنس اور شب شہداء کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 307637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش