اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام حمایت مظلومین جہان ریلی ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں امامیہ طلباء نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں امریکہ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر استعمار مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ دنیا میں جہاں بھی مظلوم ہوگا، ہم اسکی حمایت کریں گے اور ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔