0
Friday 4 Oct 2013 15:52

کراچی، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار، ٹارگٹ کلنگ میں 2 افراد جاں بحق

کراچی، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار، ٹارگٹ کلنگ میں 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث عوامی نیشنل پارٹی کے 4 کارکنوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اے این پی کےعلاقائی عہدیدار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر قائدآباد میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ڈیفنس خیابان تنظیم میں کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل بھی کر چکے ہیں، جبکہ کورنگی الطاف ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے اے این پی کے علاقائی عہدیدار خطاب اللہ خان جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد اورنگی ٹاؤن اور پیرآباد کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے، لیاری کلاکوٹ میں لی مارکیٹ ٹانگا اسٹینڈ کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، جبکہ محمودآباد کشمیر کالونی میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان نصیر جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
خبر کا کوڈ : 308113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش