0
Sunday 6 Oct 2013 10:12

علامہ ناصر عباس جعفری 9 اکتوبر کو ملتان میں عزاداری کانفرنس سے خطاب کریں گے

علامہ ناصر عباس جعفری 9 اکتوبر کو ملتان میں عزاداری کانفرنس سے خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 9 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر ملتان آئیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ اپنے دورے کے دوران ملتان میں استقبال محرم الحرام کے عنوان سے عزاداری کانفرنس سے خطاب اور ملتان کی اہم تنظیمی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق عزاداری کانفرنس میں لائسنس دار، تعزیہ دار، امام بارگاہوں کے متولیان، نوحہ خواں اور ماتمی انجمنوں کے سالار سمیت ملتان بھر کی اہم تنظیمی شخصیات شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 308561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش