0
Thursday 10 Oct 2013 02:20

سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں قربانی کی کھالیں جمع نہیں کی جائینگی، میجر جنرل رضوان اختر

سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں قربانی کی کھالیں جمع نہیں کی جائینگی، میجر جنرل رضوان اختر
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں قربانی کی کھالیں جمع نہیں کی جائیں گی۔ کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس حکام اور انتظامیہ کے دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے یا پرچی دینے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی جماعت اپنے دفتر میں قربانی کی کھالیں جمع کریگی۔ اسکے علاوہ عید قربان کے موقع پر قانونی اور غیر قانونی ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ عید کے اجتماعات کے موقع پر پولیس اور رینجرز عیدگاہ گراونڈ، مساجد اور امام بارگاہوں پر تعینات ہونگے جبکہ اسنیپ چیکنگ بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں شہر کے حساس مقامات پر سیکیورٹی انتہائی سخت رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 309849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش