0
Monday 7 Oct 2013 18:38

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے تینوں دن کسی بھی قسم کا اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں طے پایا کہ رجسٹرڈ جماعتوں، فلاحی تنظیموں اور دینی مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی تاہم انہیں اس کی اجازت متعلقہ ضلعی ڈپٹی کمشنرز سے لینا ہوگی اور اجازت سے قبل گزشتہ برس ملنے والا ڈی سی او کا اجازت نامہ بھی ظاہر کرنا پڑے گا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں اپنی مرضی سے کسی بھی ادارے کو دینا عوام کا بنیادی حق ہے، اگر کسی سے زبردستی کھالیں مانگی جائیں یا کوئی رسید دی جائے تو عوام ڈپٹی کمشنر یا ایس ایس پی آفس میں رپورٹ کراسکتے ہیں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی نہ ہی گاڑیوں پر جھنڈے اور لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کئے جاسکیں گے، کھالیں جمع کرنے والے افراد کے پاس اجازت نامے کی کاپی ضروری قرار دی گئی ہے، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی سے قبل بھی اجازت نامہ درکار ہوگا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹنے کے لئے کھالیں جمع کرنے اور منتقل کرنے والی گاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی،اس کے علاوہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن ہر قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی اور اس کا اطلاق لائسنسن یافتہ اسلحے پر بھی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 309022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش