0
Saturday 12 Oct 2013 06:24

علامہ ساجد نقوی کے سسر انتقال کرگئے

علامہ ساجد نقوی کے سسر انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی کے سسر انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی، مولانا فضل الرحمان، سید منور حسن، آصف لقمان قاضی، ثاقب اکبر، مولانا عبدالغفور حیدری، علامہ عارف واحدی، لیاقت بلوچ نے اظہار تعزیت کیا۔ ساجد نقوی کے سسر قربان علی شاہ طویل عرصے سے علیل تھے اور راولپنڈی کے مقامی ہستپال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں زیر علاج تھے۔ نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علامہ اشفاق وحیدی، مولانا غلام قاسم جعفری، مولانا فرحت عباس، غلام حیدر حیدری، سکندر عباس گیلانی، محمد گل جعفری سمیت راولپنڈی اسلام آباد کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 310476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش