0
Friday 11 Oct 2013 20:50
عزاداری کے اجتماعات کو پہلے سے زیادہ منظم کرنے کی ضرورت ہے

شیعہ مکتب فکر میں تمام مسالک کا احترام واجب ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ مکتب فکر میں تمام مسالک کا احترام واجب ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام نزدیک ہے، لہذا پورے پاکستان میں عزاداری کے اجتماعات کو پہلے سے زیادہ منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ علماء، ذاکرین، ماتمی انجمنوں اور اسکائوٹس رضا کاروں کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں ذاکر اہل بیت (ع) مشتاق شاہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علماء اور خطباء اپنے سامعین کو قومی اتحاد و وحدت کی تاکید کریں، شیعہ مکتب فکر میں تمام مسالک کا احترام واجب ہے۔ کسی بھی مسلمان کی دل آزاری آئمہ معصومین (ع) کو ناراض کرنے کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اہل بیت علیہم السلام کے اتنے فضائل موجود ہیں کہ ہمیں کسی دوسرے کی جانب توجہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان الحمد اللہ اپنے بنیادی ہدف یعنی ملی وحدت کی جانب احسن انداز میں سفر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں علماء، ذاکرین، ماتمی، انقلابی اگر کسی پلٹ فارم پر اکھٹے ہیں تو وہ ایم ڈبلیو ایم ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ جب ہم باہمی اتحاد و وحدت سے پاکستان میں عزاداری کے دشمنوں کو نامراد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 310392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش