0
Sunday 13 Oct 2013 20:10

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں پشاور، شانگلہ، بشام اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے صبح ساڑھے 6 بجے کےقریب محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش تھا۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ علاوہ ازیں قبائلی علاقہ وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 310935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش