0
Sunday 13 Oct 2013 21:18

عیدالضحی کے دوران کالعدم تنظیموں، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہے، ڈی سی او لاہور

عیدالضحی کے دوران کالعدم تنظیموں، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہے، ڈی سی او لاہور
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے کہا ہے کہ عیدالضحی کے دوران کالعدم تنظیموں، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے کمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ عید کے تینوں روز شہر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم صادق نے کہا کہ عید الضحی کے تینوں روز شہر میں صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کئیے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جامع پروگرام ترتیب دی چکی ہے۔ ڈی۔سی۔او نے کہا کہ سری پائے بھوننے کے حوالے سے شہر میں پانچ مقامات پر تندور لگائے جائیں گئے اور ان کے علاوہ اس کام کو کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

شہر میں کھالیں اکٹھا کرنے کے حوالے سے ڈی ۔سی۔او لاہور نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ ساتھ مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر بھی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عید پر موقع پر مویشیوں کی فروخت کیلئے شہر میں مقررکردہ آٹھ مقامات کے علاوہ جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد ہے اور اسکی خلاف ورزی پر ابتک ایک سو بتیس جانوروں کو بند کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 310951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش