0
Tuesday 15 Oct 2013 21:39

ہماری پہلی ترجیح امن و امان کو برقرار رکھنا ہے، نواب ثناءاللہ زہری

ہماری پہلی ترجیح امن و امان کو برقرار رکھنا ہے، نواب ثناءاللہ زہری

اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اور چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناءاللہ زہری نے اتوار کی شام کو گورنر ہاؤس میں صوبائی وزراء کی حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ وزراء کی حلف برداری کے بعد کابینہ مکمل ہو گئی ہے اور اب ہماری ترجیحات سب سے پہلے صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام کے مسائل حل کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں اور کابینہ میں جو نئے وزراء لئے گئے ہیں وہ صلاح مشورے اور سب کو اعتماد میں لیکر ان کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ امید ہے کہ وزراء کے محکموں کا اعلان جلد کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے صوبے میں ہماری حکومت بنی ہے، سب سے پہلے یہی ترجیح رہی ہے کہ صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، کہ وہ لوگوں کے جان و مال کو تحفظ دیں۔

خبر کا کوڈ : 311440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش