0
Saturday 19 Oct 2013 10:38

بھارت اٹوٹ انگ کا راگ الاپنا بند کرے، چوہدری مجید

بھارت اٹوٹ انگ کا راگ الاپنا بند کرے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ وہ اٹوٹ انگ کا راگ الاپنا بند کر دے۔ مقبوضہ کشمیر پر اس کا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رہ سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ پیراملڑی فورسسز کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کو دوام نہیں دی سکتیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔ بھارت نے اگر ان قراردادوں سے انحراف جاری رکھا تو بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بین الاقوامی پر تسلیم شدہ حق ہے۔ کشمیری عوام اس حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ انھوں نے بین الاقوامی دنیا سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے تاکہ نیوکلیئر ایشیاء میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔ عید کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے جارحانہ اقدامات کی وجہ سے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ 

چوہدری مجید نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کا جارحانہ رویہ لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم نے بھارت سے کہا کہ وہ جارحانہ اقدامات سے باز رہے اور زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔ انھوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام کشمیری شہداء کے مقدس لہو کو رایگان نہیں جانے دے گی۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خاتمے تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے اور جدوجہد آزادی کے کسی بھی لمحے انھیں تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی کلبوں کی سازشیں ریاستی عوام کی تعمیروترقی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ آزاد خطہ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 312240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش