0
Sunday 18 Jul 2010 12:26

2014ء تک سیکیورٹی مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کرنے کا امکان

2014ء تک سیکیورٹی مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کرنے کا امکان
کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغانستان میں 2014ء تک سیکیورٹی مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کو کابل میں ہونے والی عالمی ڈونرز کانفرنس میں دو ہزار چودہ تک افغانستان میں سیکیورٹی کی ذمہ داری مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آ سکتا ہے۔ اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق بیس جولائی کو ہونے والی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں عالمی طاقتیں سیکیورٹی سے متعلق امور کی مقامی انتظامیہ کو مرحلہ وار منتقلی کا لائحہ عمل پیش کریں گی،جس پر عمل درآمد اِسی سال شروع ہو گا۔ 
اس منصوبے کے تحت افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز دو ہزار چودہ کے آخر تک ملک کے تمام صوبوں میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی اور فوجی آپریشنز اپنے طور پر کریں گی۔اس عرصے کے دوران عالمی برادری سیکیورٹی سے متعلق امور کو بہتر بنانے کیلئے معاونت فراہم کرتی رہے گی۔ کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سمیت ساٹھ سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔کانفرنس کا مقصد کئی عشروں کی جنگ سے تباہ ملک کی تعمیر نو کے منصوبوں پر غور کرنا ہے۔افغان صدر حامد کرزئی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اجلاس کی صدارت کریں گے۔کابل میں ڈونرز کانفرنس کیلئے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہزاروں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 31379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش