0
Sunday 18 Jul 2010 13:44

ہیلری کلنٹن پاکستان پہنچ گئیں،اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کرینگی

ہیلری کلنٹن پاکستان پہنچ گئیں،اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کرینگی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پاکستان پہنچ گئی ہیں،اپنے دورے میں وہ صدر،وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے،جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پاکستان آئی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلیری 19جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گی۔وہ اس دوران وزارتی سطح کے ایک اعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گی،جس کی صدارت دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مشترکہ طور پر کریں گے۔اجلاس میں دونوں ملکوں کی جانب سے اسٹریٹجک مذاکرات کے ورکنگ گروپوں کے چیئرمین اپنے کام کے ٹھوس نتائج کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 31392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش