0
Sunday 27 Oct 2013 18:19

طالبان پاکستان میں ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں، اطہر عمران

طالبان پاکستان میں ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ کربلا ایک زندہ حقیقت کا نام ہے، امام حسین نے میدان کربلا میں اپنے انصار و اصحاب کے ساتھ قربانی دے کر یزیدیت کو رہتی دنیا تک رسوا کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آئی ایس او ملتان کے 39ویں سالانہ اُمیدمستضعفین جہاں کنونشن میں شب شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے اسلام، شہدائے پاکستان اور بالخصوص شہدائے ملت جعفریہ کی یاد منانا آئی ایس او پاکستان کا طرہ امتیاز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج آئی ایس او پاکستان کے سات ڈویژنز میں بیک وقت شب شہداء منعقد ہو رہی ہے ہمیں یقین ہے کہ شہداء کی ارواح مطہرات موجود ہوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس اوپاکستان کے طلباء واقعہ کربلا سے حریت کادرس لیتے ہیں، کربلا نوجوانوں، بورھوں، بچوں اور خواتین کی عظیم درسگاہ ہے جہاں سے ہر ایک کو درس ملتا ہے، اس وقت پاکستان میں طلباء کی فلاح و بہبود کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں لیکن طلبا کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا۔ مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر محب وطن لوگوں، پاک فوج، آرمی، پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان میں ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں جن کا خاتمہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ شب شہداء کی تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری، تجمل حسین نقوی، ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 314734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش