0
Wednesday 30 Oct 2013 19:22

آئی ایس او کے کارکن اور امامیہ اسکاؤٹس مجالس اور جلوسوں کو خود سکیورٹی فراہم کریں، اطہر عمران

آئی ایس او کے کارکن اور امامیہ اسکاؤٹس مجالس اور جلوسوں کو  خود سکیورٹی فراہم کریں، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ امامیہ اسکاؤٹس اور امامیہ نوجوان محرم الحرام اور صفرالمظفر میں ہونے والی مجالس اور عزاداری سید الشہداء کے جلوسوں کی خود نگرانی کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں آئی ایس او کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر کمیل جعفری بھی موجود تھے۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں آئی ایس او پاکستان ہمیشہ سے اپنی خدمات پیش کرتی رہی ہے، اس سال بھی امامیہ اسکاؤٹس اور کارکنان تبلیغی مجالس، پیغام محرم، اسٹالز، دستہ امامیہ، انتظامی معاملات، سکیورٹی اور دورانِ جلوس نماز کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اطہر عمران کا کہنا تھا کہ عہدیداران کو چاہیئے کہ محبین کیلئے ہفتہ محبین اور کربلا کوئز کے پروگرامات ترتیب دیں اور مجلس کا دستہ امامیہ ضرور ترتیب دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوانوں کی ذمہ داری معاشرے کے ایک عام فرد سے کہیں زیادہ ہے، پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں کی مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد ہونے والے واقعات پر بھی نظر رکھیں اور دشمن کو موقع نہ دیں کہ وہ محرم الحرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ انجام دے سکے۔

دریں اثناء اُن سے آئی ایس او پاکستان کراچی کے سابق مرکزی رہنماؤں نے ملاقات کی اور کراچی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں محرم الحرام کے دوران انتہائی سخت سکیورٹی کی ضرورت ہے، حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی بھی صوبے نے جامع طور پر محرم الحرام کے لیے سکیورٹی پلان کا اعلان نہیں کیا جس سے حکمرانوں کی بدنیتی واضح ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت پر ہمیں پہلے اعتماد تھا نہ اب ہے اس لئے محرم الحرام کے دوران آئی ایس او کے کارکن اور امامیہ سکاؤٹس خصوصی طور پر چوکس رہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
خبر کا کوڈ : 315900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش