0
Friday 1 Nov 2013 00:45

کامرہ ایئر بیس حملہ، پی اے ایف کے 3 جونیئر ملازمین ذمہ دار قرار

کامرہ ایئر بیس حملہ، پی اے ایف کے 3 جونیئر ملازمین ذمہ دار قرار
اسلام ٹائمز۔ کامرہ ائر بیس حملہ میں پاکستان ایئر فورس کے تین جونیئر ملازمین کو حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے، کورٹ مارشل کی کارروائی کیلئے سینئر افسر کی سربراہی میں قائم عدالت گیارہ نومبر کو کارروائی شروع کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈیڑھ سال قبل پندرہ اور سولہ اگست کی درمیانی شب کامرہ ائر بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں دو سے تین طیاروں کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا اس حملے میں پاکستان ائر فورس کے تین جونیئر ملازمین کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ملازمین کے خلاف چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ائر فورس پر تعینات تین پی اے ایف ملازمین قومی اثاثوں کی حفاظت میں ناکام رہے ہیں تاہم حملے میں کسی سینئر افسر کو حملے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا، تینوں ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان ملازمین کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کیلئے سینئر افسر کی سربراہی میں عدالت قائم کردی گئی جو گیارہ نومبر کو ان ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 316368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش