0
Saturday 2 Nov 2013 11:46

کوئٹہ شوریٰ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر تیار

کوئٹہ شوریٰ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر تیار
اسلام ٹائمز۔ طالبان کی کوئٹہ شوریٰ افغانستان کے ساتھ جاری مسائل کے حل کے لئے دہشت گرد حملوں کی بجائے مذاکرات پر متفق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ شوریٰ کا اہم اور خفیہ اجلاس اسلام آباد میں منعقدہو ا جس میں ا س کے دس ارکان نے شرکت کی اور باہمی اتفاق سے اس نتیجے پر پہنچے کہ دہشت گردی کی بجائے افغانستان کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعہ طے کئے جائیں۔ شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کےلئے یہ ارکان کالے شیشوں والی پرآسائش گاڑیوں میں اسلام آباد پہنچے اور حیرت انگیز طور پر تمام ارکان شوریٰ غیر مسلح تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ پرآسائش گاڑیاں انیس افغان طالبان کے حامیوں نے فراہم کی تھیں۔ جو وفاقی دارالحکومت کے انتہائی مہنگے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ ان میں سے چند گاڑیا ں بلٹ پروف تھیں ۔ شوریٰ کا اجلاس اسلام آباد کے مہنگے ترین علاقے کے پرتعیش مقام پر ہوا۔ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والاافغان طالبان کی کوئٹہ شوریٰ کا خصوصی اجلاس تھا۔
خبر کا کوڈ : 316740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش