0
Tuesday 5 Nov 2013 12:57

کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، علی رضا سید

کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، علی رضا سید
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے”ای یو۔ ھفتہ کشمیر” کے عنوان سے تقریبات گیارہ نومبر بروز پیر شروع ہوں گی۔ تقریبات کے افتتاحی پروگرام میں اراکین پارلیمنٹ، سیاسی اور سماجی شخصیات، دانشوروں اور معاشرے دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ تقریبات جن میں افتتاحی سمینار، دستاویزی فلم، تصاویری اور دستکاری کی نمائش بھی شامل ہیں، پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض رکن ای یو پارلیمنٹ سجاد کریم کریں گے اور تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں کشمیر کونسل ای یو کے ساتھ دیگر تنظیمیں تعاون کر رہی ہیں۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان تقریبات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور اس اصل بھیانک چہرہ بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران کشمیر کی تاریخ اور موجود حالات پر روشنی ڈالی گئی۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ ہم عالمی برادری خاص طور پر یورپی یونین کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور ہر گز بھارت کا حصہ نہیں۔ بھارت بربریت کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق کو دبانا چاہتا ہے۔ کشمیری اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور تمام آزاد قومیں اور ممالک کو تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔ اگرچہ بھارت آزادی کے راستے میں روکاوٹیں ڈال رہا ہے لیکن یہ تحریک اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گی اور ایک دن کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزادی مل کر رہے گی۔ اس تحریک کو کوئی روک نہیں سکتا۔ کشمیر کے مسئلے کا عادلانہ حل نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن کے لیے ضروری ہے۔ مذاکرات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ کشمیری مسئلے کا بنیادی فریق ہیں اور ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 317707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش