0
Wednesday 6 Nov 2013 09:10

امام حسین (ع) کے نام پر کسی بھی شخص یا جماعت کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہے، شیعہ ایسوسی ایشن

امام حسین (ع) کے نام پر کسی بھی شخص یا جماعت کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہے، شیعہ ایسوسی ایشن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن نے عاشورہ جلوس پر پابندی سے متعلق ریاستی وزیر علی محمد ساگر کی جانب سے گاندربل میں کی گئی تقریر کی مذمت کی ہے، ایسوسی ایشن نے ممبر اسمبلی خانیار علی محمد ساگر کے بیان کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (ع) کے نام پر کسی بھی شخص یا جماعت کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہے، تنظیم نے علی ساگر کے اس بیان کی بھی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے جلوس پر پابندی کی وجہ آپسی لڑائی ہے، تنظیم نے کہا کہ جلوس میں شیعہ ہی نہیں بلکہ سنی، ہندو، سکھ و دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں، تنظیم کا کہنا ہے کہ جلوس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ کشمیر میں مسلکی بنیادوں پر اس مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں اور اس طرح کے بیانات حکومت کی محرم انتظامات میں ناکامی کا نتیجہ ہیں، شیعہ ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سیکورٹی انتظامات میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے بیانات دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 318037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش