0
Thursday 7 Nov 2013 17:55

محرم الحرام میں بلتستان میں سکیورٹی انتظامات تشویشناک ہیں، علامہ علی رضوی

محرم الحرام میں بلتستان میں سکیورٹی انتظامات تشویشناک ہیں، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ماہ محرم کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ جگر گوشہ بتول (س)، فرزند علی (ع) و نواسہ رسول (ص) کی شہادت کے محترم مہینہ کی مناسبت سے عالم اسلام کو ہدیہ تہنیت و تسلیت عرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان انتظامیہ محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کرے اور خانہ پری کی بجائے صحیح معنوں میں سکیورٹی پلان ترتیب دیں۔ علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ایّام عزاء میں تمام اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، بالخصوص محکمہ برقیات اور ہمارے پولیس کے جوانوں کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ امید ہے کہ محرم الحرام کی حرمت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ادارے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بلتستان میں سکیورٹی اقدامات اطمینان بخش نہیں ہیں۔ بلتستان انتظامیہ سکیورٹی معاملات کو سہل نہ لے اور وقت کی نزاکت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چوکنا رہے۔
خبر کا کوڈ : 318595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش