0
Sunday 10 Nov 2013 22:29

کوئٹہ، محرام الحرام کے دوران خودکش حملوں کا خطرہ، چھاپوں کا سلسلہ تیز

کوئٹہ، محرام الحرام کے دوران خودکش حملوں کا خطرہ، چھاپوں کا سلسلہ تیز

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے حساس قرار دیئے جانے والے تمام اضلاع میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے کوئٹہ کو ایف سی کے حوالے کر دیا ہے۔ صورتحال خراب ہونے کی صورت میں ایک برگیڈ فوج کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ کی حساس سڑکوں اور امن و امان کے حوالے سے متاثرہ علاقوں میں چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایف سی اور پولیس کو الگ الگ چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کیلئے کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں نصب کیمروں کی کارکردگی کا ازسر نو جائزہ لیکر خامیاں دور کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دی ہے۔

خبر کا کوڈ : 319661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش