0
Monday 18 Nov 2013 00:59

اگر جامعہ تعلیم القرآن کا لاوڈ اسپیکر آن نہ ہوتا تو سانحہ راولپنڈی کبھی پیش نہ آتا، شرجیل میر

اگر جامعہ تعلیم القرآن کا لاوڈ اسپیکر آن نہ ہوتا تو سانحہ راولپنڈی کبھی پیش نہ آتا، شرجیل میر
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی تاجر برادری کے صدر شرجیل میر نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کبھی بھی پیش نہ آتا کہ اگر جامعہ تعلیم القرآن کے خطیب اشرف علی لاوڈ اسپیکر پر خطاب نہ کرتے، انہوں نے خطاب شروع کیا جو تنازعہ کا باعث بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ لاوڈ اسپیکر بند کراتے، جو انہوں نے نہیں کرایا، یہ کام جلوس پہنچنے سے پہلے ہی کرایا جاتا۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر جامعہ تعلیم القرآن کا لاوڈ اسپیکر آن نہ ہوتا تو یہ واقعہ کبھی پیش نہ آتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسائل لاوڈ اسپیکر کی وجہ سے بنے ہیں، جس کے باعث تاجر برادری کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ شرجیل میر کا کہنا تھا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی کوئی احتجاج ہوتا ہے تو اس کا خمیازہ تاجروں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے، چاہے وہ کراچی شہر ہو یا آج راولپنڈی، سارا نقصان تاجروں کا ہی ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 321944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش