0
Wednesday 20 Nov 2013 00:26

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ''آل پارٹیز امن کانفرنس''آج ہوگی، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے شرکت کی یقین دہانی کرادی

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام شہر کے کشیدہ حالات اور بدامنی کے خاتمے کے لیے ''آل پارٹیز امن کانفرنس''آج مقامی ہوٹل میں ہمنعقد وگی۔ امن کانفرنس کے آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملتان کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کو ''آل پارٹیز امن کانفرنس ''کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس کے تمام ترانتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، سید موسی گیلانی، احمد مجتبی گیلانی، مفتی عبدالقوی، مفتی غلام مصطفی رضوی، حاجی احسان الدین قریشی، ملتان پریس کلب کے صدر رانا پرویز حمید، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدور، ظہیرالدین علیزئی، قاری احمدمیاں، مفتی ہدایت اللہ پسروری، محمد ایوب مغل،محمد اختر بٹ،میجر (ر)ظفراقبال،رائو محمد عارف رضوی، علامہ فاروق سعیدی، میاں آصف اخوانی، علامہ ضمیرالحسن نقوی، الحاج اشرف قریشی، محمد علی رضوی، مزین عباس چاون، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سید اسد عباس شاہ،سید اصغر عباس نقوی،شمشادجعفری، خواجہ شفیق احمد،ڈاکٹر عمران مصطفی قادری اور دیگر رہنمائوں کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کے آخر میں مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ملتان کی عوام کو ایک امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 322632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش