0
Thursday 21 Nov 2013 18:16

امریکہ ڈرون حملوں سے قبائلیوں کو خودکش حملوں پر اکسا رہا ہے ، حافظ سعید

امریکہ ڈرون حملوں سے قبائلیوں کو خودکش حملوں پر اکسا رہا ہے ، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان حافظ سعید نے ہنگو میں دینی مدرسے پر امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں امن و امان کے قیام کیلئے ڈرون حملے روکنا انتہائی ضروری ہے، ڈرون حملوں کا معاملہ انتہا کو پہنچ چکا ہے، حکومت جراتمندانہ فیصلے کریں گے تو پوری پاکستانی قوم ان کیساتھ ہو گی، ڈرون گرائیں جائیں اور نیٹو سپلائی بند کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ہنگو میں دینی مدرسے پر امریکی ڈرون حملے سے اساتذہ و طلباء کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں کے ذریعے امریکہ پاکستان سے اپنی شکست کا انتقام لینا چاہتا ہے، امریکہ پاکستان میں ڈرون حملے کر کے قبائلیوں کو پاکستان میں خودکش حملوں کیلئے اکسا رہا ہے، امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں چاہتی ہیں کہ ڈرون حملوں کے نتیجہ میں خودکش حملے ہوں اور پھر وہ تخریب کاری و دہشت گردی کا وسیع نیٹ ورک قائم کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہوں یا خودکش حملے دونوں کا نشانہ پاکستانی بنتے ہیں اور ان سے خوش امریکہ و بھارت ہوتے ہیں، ہمیں بیرونی قوتوں کی سازشوں کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل، سلامتی کونسل اور دیگر کئی عالمی ادارے ڈرون حملوں کو جنگی جرم قرار دے چکے ہیں اور بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، پوری پاکستانی قوم ان حملوں کے خلاف ہے اور اپنے بے گناہ پاکستانی بھائیوں کے قتل عام کو کسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ حافظ سعید نے کہا کہ حکومت امریکہ سے صاف کہہ دے کہ وہ خطہ سے محفوظ انخلاء چاہتا ہے تو ڈرون حملے روک دے اور اگر اس کے باوجود ڈرون طیارے پاکستانی حدود میں گھستے ہیں تو انہیں گرا دیا جائے گا۔ ڈرون حملوں کے بعد حکومت کا امریکہ سے اب کوئی معاہدہ باقی نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 323266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش