0
Sunday 24 Nov 2013 12:10

آزاد خطہ میں لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، راجہ ظفرالحق

آزاد خطہ میں لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، راجہ ظفرالحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے آزاد جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں چیئرمین پی ایم ایل (ن) نے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں اور ہم ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد لوگوں کی غلط فہمیاں دور کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومتی پالیسیوں سے عوام سخت نالاں ہیں اور وہ پاکستان کے گذشتہ انتخابات میں آنے والے تبدیلی کے بعد توقع رکھتے ہیں کہ اس تبدیلی کے اثرات آزاد کشمیر میں بھی نظر آئیں۔ 

راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقدار اور میانہ روی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے لیکن آزاد کشمیر کے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا محسوس کرتے ہوئے اصلاح احوال کے لیے اقدامات کریں۔ انھوں نے کہاکہ یہ آزاد کشمیرکے لوگوں کا راجہ فاروق پر اعتماد کا اظہار ہے کہ لوگ جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں جس پر راجہ فاروق مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں جماعت کے مضبوطی اور استحکام کے لیے اپنے تمام تر جماعتی وسائل بروئے کار لائیں گے اور تمام مسلم لیگی رہنما اس سلسلہ میں کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف کشمیریوں سے دلی لگائو رکھتے ہیں اور آزاد خطہ میں کسی کو بھی لوٹ مار اور کرپشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

راجہ فاروق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نے اپنے دورہ بھارت کے دوران جس انداز میں کشمیریوں کی وکالت کی ہے اس سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ایک نئی تحریک ملی ہے اور اب کشمیری یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں۔ جس کے لیے ہم وزیراعظ٘م پاکستان میاں نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ممنون ہیں۔
خبر کا کوڈ : 324071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش