0
Thursday 28 Nov 2013 20:25

بھتہ خوری اور اغواء، خیبرپختونخوا حکومت کا ڈاکٹروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ

بھتہ خوری اور اغواء، خیبرپختونخوا حکومت کا ڈاکٹروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختوخوا حکومت نے اغواء اور بھتہ خوری سے تنگ ڈاکٹرز کے ہاتھ میں اسلحہ دینے کا فیصلہ کرلیا، ڈاکٹرز اب اسٹیتھی اسکوپ کے ساتھ بندوق بھی لے کر گھومیں گے۔ پشاور میں اب ڈاکٹر سیٹتھی اسکوپ کے ساتھ اسلحہ بھی لے کر پھریں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے مسیحاوں کو درپیش سیکیورٹی مسائل کے باعث انہیں اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اغواء اور بھتہ خوری کے واقعات بڑھنے پر مسیحاوں نے ہتھیار رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔ صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو کونسا اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، اس کا فیصلہ پولیس حکام کریں گے۔ سی سی پی او اعجازخان کے مطابق اسلحہ لائسنس ملنے سے بیشتر ڈاکٹر خوش تو ہیں لیکن بعض ناراضی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ لائسنس ملنے کے بعد مسلح ڈاکٹروں کو تحفظ کا کتنا احساس ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
خبر کا کوڈ : 325579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش