0
Sunday 1 Dec 2013 17:18

5 کروڑ روپے تاوان دیکر ڈاکٹر مناف کو بازیاب کرایا، سلطان ترین

5 کروڑ روپے تاوان دیکر ڈاکٹر مناف کو بازیاب کرایا، سلطان ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مناف کی رہائی میں پولیس کا کوئی کردار نہیں، ڈاکٹر مناف کو 5 کروڑ روپے تاوان کے عوض بازیاب کرایا گیا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں ميں 31 ڈاکٹرز اغوا اور پانچ کو ٹارگٹ کر کے مار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جنگل کا قانون ہے، یہاں مغوی ذاتی کوششوں سے رہا ہوتے ہيں لیکن حکومت کوئی تعاون نہں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بات تاوان کی نہيں، ہماری عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے۔ دو ماہ 17 دن سے ڈاکٹر مناف کی بازيابی کیلئے احتجاج کر رہے ہيں۔ ڈاکٹر سلطان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو تحفظ دينا رياست کی ذمہ داری ہے، ذمہ داروں کو سزا ہونے تک احتجاج جاری رکھيں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر سلطان ترین نے دعوٰی کیا ہے کہ ڈاکٹر مناف ترین کو 5 کروڑ روپے تاوان دے کربازیاب کرایا گیا، ہمارا احتجاج ڈاکٹر مناف ترین کی بازیابی تک ہی محدود نہیں تھا، ہڑتال جاری رہے گی، سول اسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مناف کو پیسے ادا کرکے بازیاب کرانا بلوچستان حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے اور حکومت کی ناکامی ہے، ڈاکٹر مناف آج دوپہر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ہڑتال کے حوالے سے پی ایم اے کی جنرل باڈی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹروں مکمل تحفظ فراہم کرے اور انکی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 326422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش