0
Monday 2 Dec 2013 12:13

نانا (ص) کا میلاد اور نواسہ (ع) کا غم منانیوالے تکفیریوں کو ناامید کرتے رہینگے، علامہ امین شہیدی

نانا (ص) کا میلاد اور نواسہ (ع) کا غم منانیوالے تکفیریوں کو ناامید کرتے رہینگے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ولایتِ مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام مرکزِ اتحاد و وحدت بین المومین ہے۔ راولپنڈی واقعے کی سازش رچا کر اسلام و پاکستان دشمن تکفیری عناصر نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت عزاداری سیدالشہداء (ع) کو محدود کرنے کی سازش کی, جسے سنی شیعہ مسلمانوں نے اپنے مثالی اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران مرکزی امامیہ مسجد جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں نمازیوں کی بڑی تعداد سے خطاب میں کیا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ دشمنان اسلام ماضی میں بھی محافظِ دین اسلام، نظام ولایت و امامت کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا اور آج بھی ہماری انفرادی حیثیت سے نہیں بلکہ ہمارے ولایت سے تعلق اور اتحاد و وحدت سے خوفزدہ ہو کر مسلسل تقسیم کرنے کی ناپاک سازشوں میں سرگرم عمل ہے۔

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان نے کل بھی اسلام و پاکستان کے دفاع کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا اور آج بھی پاکستان بھر میں تمام مومنین ”نہ ڈراﺅ، نہ ڈریں گے، ہم سب حسینی ہیں“ کے نعرے کی عملی تفسیر بنتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے کیلئے بلاخوف و خطر آمادہ و تیار ہیں۔ نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ راولپنڈی واقعے کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش میں ناکام و نامراد تکفیری عناصر مستقبل میں بھی کھسیانی بلیوں کی مانند مزید کھمبے نوچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا وقت ضائع کرینگے، مگر وہ کبھی بھی عزاداری کے محدود کرنے یا پابندی لگانے کی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے کیونکہ انہیں یاد رکھنا چاہئیے کہ ذکر حسین (ع) کو مخلوق نے نہیں بلکہ خود خالق پرورگار عالم نے زندہ رکھا ہوا ہے۔

نمازیوں سے خطاب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں ملت تشیع اپنی صفوں کو اور منظم کرتے ہوئے نانا رسول اللہ (ص) کا میلاد اور نواسہ رسول امام حسین کا غم منانے والے برادران اہلسنت کے ساتھ پہلے سے موجود مثالی اتحاد و وحدت کو مزید بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حقیقی وارث اور نانا (ص) کا میلاد اور نواسہ (ع) کا غم منانے والے سنی شیعہ مسلمان ماضی کی طرح اب بھی اپنے اتحاد کے ذریعے جشن عید میلاد النبی (ص) اور عزاداری نواسہ رسول (ص) امام حسین علیہ السلام کو محدود کرنے اور پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والے تکفیری عناصر کو ناامید کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 326569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش