0
Wednesday 4 Dec 2013 18:01

سانحہ راولپنڈی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی چند روز میں رپورٹ دیدے گی، رانا ثناء اللہ

سانحہ راولپنڈی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی چند روز میں رپورٹ دیدے گی، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ڈرون دھرنوں کو ڈرامہ کہنا کوئی نئی بات نہیں، انہیں صرف غلط فہمی ہوئی ہے حالانکہ میرا مقصد ہرگز ان کی دل آزاری نہیں تھا، میرا اپوزیشن سے محبت والا رویہ ہے اگر انہیں کوئی تحفظات ہیں تو بیٹھ کر بات کریں، سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گی اور اسکے مطابق جو بھی قصور وار ہوا اسے چارج شیٹ کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، چیئرمین نادرا کا تقرر گزشتہ حکومت کے دور میں ہوا اور نئی آنیوالی حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اعلیٰ عہدے پر کسی قابل ترین شخص کو تعینات کرے البتہ عدالت نے انہیں بحال کر دیا ہے جسکی مکمل پاسداری کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن نے قیمتوں میں اضافے کابہانہ بنایا ہوا ہے، حکومت اجلاس نہ بلائے تو احتجاج کرتی ہے اور جب اجلاس بلا لیتے تو بھی احتجاج کرتی ہیں لیکن درحقیقت یہ اجلاس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں اور اگر وہ ایسا کرنا چاہتی ہے تو یہ اسکی مرضی ہے۔ چیف جسٹس کی مدت ملازمت پوری ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی عہدے پر فائز شخص نے مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہونا ہوتا ہے لیکن اس سے ادارے ختم نہیں ہو جاتے، جسٹس افتخار محمد چوہدری کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے چیف جسٹس آ رہے ہیں اور وہ ہمیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جو تاریخ دیں گے ہم اس پر انتخابات کرا دیں گے۔ انہوں نے چیئرمین نادرا کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان سے ملاقات میں صرف پنجاب حکومت کی طرف سے غریبوں کیلئے سبسڈی کارڈ بنائے جانے کے حوالے سے ملاقات ہوئی تھی اور ان پر کسی طرح کا دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں جو ووٹ مسترد ہوئے اس سے کوئی پارٹی متاثر نہیں ہوتی۔ انہیں سابقہ حکومت میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ نئی حکومت اعلیٰ عہدے پر کسی قابل ترین شخص کا تقرر کرتی ہے اور اسے مد نظر رکھتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا لیکن عدالت نے انہیں بحال کرنے کا حکم دیا اور ہم اسکی مکمل پاسداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات جاری ہیں اس حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ آئندہ چند روز میں موصول ہو جائے گی اس میں جس کی بھی غفلت اور کوتاہی ہوئی اسے چارج شیٹ کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 327396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش