0
Wednesday 4 Dec 2013 08:02

پنجاب یونیورسٹی کے حالات پر والدین، سول سوسائٹی اور جامعہ کے محبان شدید پریشان اور مضطرب ہیں، لیاقت بلوچ

پنجاب یونیورسٹی کے حالات پر والدین، سول سوسائٹی اور جامعہ کے محبان شدید پریشان اور مضطرب ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب یونیورسٹی قدیم مادر علمی ہے۔ یونیورسٹی کے حالات پر والدین، سول سوسائٹی اور جامعہ کے محبان شدید پریشان اور مضطرب ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے یونیورسٹی میں تعلیمی تنزلی، بدانتظامی، اخلاق و کردار کی خرابی، عدالتوں اور محتسب کے اداروں تک مقدمات مسلسل بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر مرحلہ پر سوچے سمجھے منصوبہ کے ساتھ جامعہ پنجاب کے اصل مسائل حل کرنے اور اصلاح احوال کی بجائے رٹے رٹائے طریقوں کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف مہم جوئی کی جاتی ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں جو سکینڈل یونیورسٹی سے باہر منظر عام پر آئے ہیں، ہر موڑ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف الزام تراشی کی گئی ان سب کا کیا ہوا، کسی کو معلوم نہیں۔ جامع پنجاب کی تازہ صورتحال تشویشناک ہے۔ انتظامیہ، ملازمین، اساتذہ، طلبہ کے درمیان کشیدگی حد درجہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نوٹس لیں، محض گورنر، وزیرتعلیم، وزیر قانون کے دھمکی آمیز بیانات مسائل کا حل نہیں۔ وزیراعلیٰ عدالتی کمیشن بنائیں تاکہ تمام حالات کی تحقیقات ہوں اور جامعہ پنجاب کے ماتھے پر لگے بدنامی کے داغ صاف ہوں اور والدین، سول سوسائٹی اور محبان جامع کو سکون ملے۔
خبر کا کوڈ : 327198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش