0
Saturday 7 Dec 2013 21:33

میلاد اور عاشورہ کے دشمنوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، سنی اتحاد کونسل

میلاد اور عاشورہ کے دشمنوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما مولانا ابوبکر قادری نے لاہور میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے مسلح ارکان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کی ہے۔ مولانا ابوبکر نے کہا کہ مسلک دیوبند کے متشدد تکفیری گروہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم سپاہ صحابہ کا اہلسنت والجماعت سے کوئی تعلق نہیں اور اسے پاکستان کے پرامن سنی مسلمانوں یا حقیقی اہلسنت کا نمائندہ ہرگز نہ سمجھا جائے، مولانا ابوبکر قادری نے میڈیا سے اپیل کی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کو اہلسنت والجماعت کے نام سے نہ بلایا جائے اور نہ ہی اس کے فرقہ پرست رہنماؤں کو ٹیلی ویژن پروگرامات میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے۔ 
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بچانے کے لئے سنی شیعہ اتحاد حد سے زیادہ ضروری ہے۔ پنجاب کی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ان دہشت گردوں کی حمایت ترک کر دے، جو سنی مزاروں اور مساجد پر بھی حملے کرتے ہیں اور شیعہ امامبارگاہوں پر بھی۔ مولانا قادری نے کہا کہ نانا اور نواسہ کے جلوسوں، یعنی میلاد اور عاشورہ کے دشمنوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں۔ مولانا قادری نے پنجاب کے وزیراعلٰی شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فی الفور وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو برطرف کریں، جو سعودی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 328359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش