0
Sunday 8 Dec 2013 23:12

موجودہ حکومت عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کی تیاری اور استعمال کی ذمہ دار نہیں، چوہدری نثار

موجودہ حکومت عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کی تیاری اور استعمال کی ذمہ دار نہیں، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں بیلیٹ پیپرز پر انگوٹھوں کے نشانات کے لیے مقناطیسی سیاہی استعمال نہیں ہوئی۔ نادرا انتظامیہ کی تبدیلی کو اس معاملے سے منسلک کرنا درست نہیں۔  وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تمام پارلیمانی لیڈرز کو خط لکھا ہے جس میں عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں بیلیٹ پیپرز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔ چوہدری نثار نے خط میں کہا ہے کہ الیکشن 2013ء میں مقناطیسی سیاسی استعمال نہیں ہوئی، مقناطیسی سیاہی کے بغیر انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق ممکن نہیں، نادرا انتظامیہ کی تبدیلی کو اس معاملے سے منسلک کرنا درست نہیں، انہوں نے خط میں سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان کی انتخابی تاریخ میں کبھی مقناطیسی سیاہی استعمال ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کی تیاری اور استعمال کی ذمہ دار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 328649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش