0
Tuesday 10 Dec 2013 15:32

اسلام اور مسلمانوں کیخلاف عالمی محاذ بنایا جا رہا ہے، لارڈ نذیر

اسلام اور مسلمانوں کیخلاف عالمی محاذ بنایا جا رہا ہے، لارڈ نذیر
اسلام ٹائمز۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عالمی محاذ بنایا جا رہا ہے، جہاں بھی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف سازش کی گئی اس کے سامنے کھڑا ہو جاؤں گا۔ لندن میں پاکستان پریس کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اٹارنی جنرل کے پاکستانی کمیونٹی کے خلاف بیان پر معافی کافی نہیں وہ استعفیٰ دیں۔ تقریب میں شریک سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مشکلات پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ جس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 329221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش